پاکستان کا سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملوں پر شدید ردعمل

 


پاکستان کا سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملوں پر شدید ردعمل

مملکت پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے حملوں کا سلسلہ فوری روکا جائے، پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سلامتی و خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ


پاکستان کا سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملوں پر شدید ردعمل


اسلام آباد:پاکستان کا سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملوں پر شدید ردعمل.ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مملکت پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں.ایسے حملوں کا سلسلہ فوری روکا جائے- پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سلامتی و خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب پر کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں کے واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے پیر کے روز دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ سعودی عرب کیے جانے والے حملے قابل مذمت ہیں۔ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پاکستان واضح کرنا چاہتا ہے کہ سعودی عرب کی علاقائی سلامتی و خودمختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب پر ایک بار پھر حوثی ملیشیا نے بیلسٹک میزائل اوربمبار ڈرون سے حملہ کیا تاہم انہیں ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔


ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہر نجران پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اور ایک بمبار ڈرون جوابی کارروائی میں تباہ کر دیے گئے۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ حوثی ملیشیا نے جمعرات کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ نجران ہی میں شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون طیارہ بھی بھیجا گیا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے یہ بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارہ دارالحکومت صنعا سے سعودی عرب کے جنوب میں دہشت گردی کے مقصد کے لیے داغے تھے تاہم عرب اتحاد اور سعودی محکمہ دفاع نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کی سعودی عرب پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

Comments